کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) روس کی توانائی کمپنی ” روز نیفٹ “ اور جنویب افریقی ملک وینز ویلا نے تیل و گیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وینز ویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے روز نیفٹ کے چیف ایگزیکٹو ایگور سیچن سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نکولس ماڈورو نے کہا کہ روز نیفٹ اور پی ڈی وی ایس اے نےئیل وئیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔ نکولس ماڈورو کا کہنا تھا کہ بھاری سرمایہ کاری سے ملک میں خام تیل کی پیداوار دو گنا اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ وینز ویلا کی توانائی کی کمپنی پی ڈی وی ایس اے نے 2019ء تک خام تیل کی پیداوار میں دو گنا اضافے کا ہدف مقرر کیا جس سے تیل کی پیداوار 6ملین بیرل یومیہ ہو جائے گی۔

جمعہ 29 مئی 2015 18:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے والے ” ایزی پیسہ “ نے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد کے حوالے سے ملک کا تیسرا بڑا بینک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار کے ایزی پیسہ سٹرٹیجی کے سربراہ عمر معین ملک نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد کے حوالے سے حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک لمیٹڈ بڑے بینک ہیں جبکہ ایزی پیسہ کا نمبر تیسرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایزی پیسہ کے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد 60لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کمپنی ملک بھر کے 800سے زائد بڑے شہروں میں ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے روزانہ 0.7ملین روپے کی رقوم کا لین دین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جی ڈی پی کے دو فیصد کے مساوی رقوم کی ترسیل کی گئی تھی جس کو رواں سال کے دوران دوگنا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :