ملک کو نوے لاکھ رہائشی یونٹوں کی کمی کا سامنا ہے، گورنراسٹیٹ بینک

ہمیں ہر سال لگ بھگ تین لاکھ یونٹوں کی تعمیر کیلئے ہاوسنگ فنانس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی، اشرف محمود وتھرا

جمعہ 29 مئی 2015 18:06

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ملک کو نوے لاکھ مکانات کی کمی کا سامنا ہے جس کے لیے ہاوٴسنگ فنانس کی فراہمی یقینی بنانا ہو گی۔

(جاری ہے)

گورنرا سٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ اس وقت ہمیں نوے لاکھ رہائشی یونٹوں کی کمی کا سامنا ہے، ہر سال چھ لاکھ یونٹوں کی ضرورت ہوتی ہے لیکن صرف تین لاکھ یونٹ تعمیر ہوتے ہیں، اس طر ح مزید تین لاکھ یونٹوں کافرق بڑھ جاتا ہے۔

ہاوٴسنگ فنانس کو آئندہ دس برس میں جی ڈی پی کے دس فیصد تک پہنچانے کے لیے ہمیں ہر سال لگ بھگ تین لاکھ یونٹوں کی تعمیر کیلئے ہاوسنگ فنانس کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔واضع رہے کہ حکومت نے ایک جامع ہاوسنگ فنانس اسکیم کا اعلان کیا ہے جس میں ملک بھر کے کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے پانچ پانچ سو مکانات کے ہزار یونٹس کی تعمیر شامل ہے۔