ایگزیکٹ کے4اکاونٹس میں منی لانڈرنگ ثابت نہ ہوسکی

جمعہ 29 مئی 2015 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ایگزیکٹ کے چونتیس میں چار اکاونٹس میں منی لانڈرنگ ثابت نہ ہوسکی۔ نجی ٹی وی نے ایف بی آر کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کمرشل بینکنگ سرکل نے کمپنی کے چار اکاونٹس کو منی لانڈرنگ کے حوالے سے کلیئر قرار دیدیا یہ چاروں اکاؤنٹس ایگزیکٹ کے نام پر ایک ہی بینک کی تین مختلف برانچز میں کھولی گئی تھیں جن میں دس روپے سے لے کر دس لاکھ روپے تک کی رقم موجود ہے۔

(جاری ہے)

تاہم اکاؤنٹس کے ریکارڈ سے یہ صاف ظاہر ہے کہ ان اکاونٹس سے کبھی رقم بیرون ملک منتقل نہیں کی گئی۔ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے مالک شعیب احمد شیخ کے خلاف درج مقدمے میں منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ تین اور چار عائد کی گئیں اورالزام کو ثابت کرنے کیلئے دیگر تیس اکاونٹس کے ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :