بجلی کی موجودہ قیمتوں نے عام آدمی کا بھرکس نکال دیا ہے

پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل کابیان

جمعہ 29 مئی 2015 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل نے کہا ہے کہ بجلی کی موجودہ قیمتوں نے عام آدمی کا بھرکس نکال دیا ہے، حکومت بااثرلوگوں کی بجلی چوری کی سزا عام صارفین کو نہ دے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہابجلی کے موجودہ نرخ متوسط اور غریب طبقات کی پہنچ سے باہر ہیں اور عام صارفین اپنے مویشی فروخت کرکے بجلی کے بھاری بل جمع کروانے پر مجبور ہیں، حکمران اگر لوگوں کو ریلیف دینے میں مخلص ہیں تو بجلی کے موجودہ ٹیرف میں فوری کمی کا اعلان کریں،انہوں نے کہاہوشربا مہنگائی اور یوٹیلیٹی بلوں نے عوام کی کمرتوڑ دی ہے،معاشی مشکلات کا شکارلوگ ذہنی مریض بنتے جارہے ہیں ، پڑھے لکھے نوجوان نوکریاں نہ ملنے کے باعث نشہ آور ادویات کا استعمال کر رہے ہیں،یہی صورتحال برقرار رہی تو مشکلات اور مصائب کی چکی میں پسی ہوئی سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیگی ،پھر نہ رہے گا بانس اور نہ ہی بجے گی بانسری ،پی جے آئی ملک میں جمہوریت کے فروغ اوراستحکام کی خواہاں ہے مگر جمہوریت کے نام پر عوا م کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے۔

متعلقہ عنوان :