بجلی کا شارٹ فال 4700میگاواٹ برقرار ‘ شہری علاقوں میں 9اور دیہی علاقوں میں 11گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر عوام کا احتجاج

جمعہ 29 مئی 2015 17:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار 700 میگاواٹ برقرار ‘ شہری علاقوں میں نو اور دیہی علاقوں میں گیارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ پر عوام کا شدید احتجاج ‘حکو مت سے بجلی کی لوڈشیڈ نگ کا سخت نو ٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔

(جاری ہے)

این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی طلب 17 ہزار 100 اور 12 ہزار 400 میگاواٹ ہے ۔ شہری علاقوں میں نو اور دیہی علاقوں میں گیارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے ۔ سسٹم پر لوڈ ہونے سے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش بھی جاری ہے اور ٹرانسفارمرز کی خرابی کی شکایات بھی بڑھتی جا رہی ہے جس سے متاثرہ علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :