سندھ کے علاقے تھر میں 4 سال سے کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کوئلے سے بجلی پیداکرنے میں کامیاب

جمعہ 29 مئی 2015 17:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سندھ کے علاقے تھر میں 4 سال سے کام کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم نے آخر کار کوئلے سے بجلی بنالی۔ جمعہ کو میڈیا رپورٹس کے مطابق زیرزمین کوئلے کو آگ لگا کر گیس تیار کرنے کے بعد بجلی پیدا کرنے کا دعویٰ تھر کول کے بلاک نمبر 5 میں کام کرنے والی کمپنی یو سی جی نے کیا۔

(جاری ہے)

پراجیکٹ ڈائریکٹر ثمر مبارک قند نے بتایا کہ ابتدائی 10 میگا واٹ بجلی پیدا کی جائے گی۔کمپنی یو سی جی کے مطابق جاپان سے منگوائے گئے گیسی فائرجنریٹر کی مدد سے زیر زمین جلتے کوئلے سے پیدا ہونے والی گیس کو بجلی میں تبدیل کیا گیا ڈاکٹر ثمر مبارک قند نے کہاکہ فنڈز جاری ہوئے تو سسٹم میں 100میگا واٹ بجلی شامل کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :