Live Updates

ملک سے دو پارٹی سسٹم ختم کردوں گا، نواززرداری دونوں وکٹیں ایک ہی بال پر اڑاؤنگا، تین تین بار باریاں لینے کے باوجود وزیراعظم نواز شریف کچھ نہ کرسکے ، گھسی پٹی شکلوں کو ووٹ دینے سے ہماری حالت کبھی نہیں بدلے گی ، ماڈل ٹاؤن میں متاثرین کے خلاف ہی مقدمات درج کئے گئے ، پنجاب کے سب سے بڑے غنڈے رانا ثناء اﷲ کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ، آصف زرداری سینما کی بلیک ٹکٹیں فروخت کرتا تھا ، اب 200 ارب روپے کا مالک بن چکا ہے ، نواز شریف کا بیٹا لندن میں 700 کروڑ روپے کے گھر میں رہائش پذیر ہے ‘ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاگانچھے میں جلسہ عام سے خطاب

جمعہ 29 مئی 2015 17:38

گانچھے ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ سے دو پارٹی سسٹم چلا آرہا ہے جسے ختم کروں گا، تین تین بار باریاں لینے کے باوجود نواز شریف کچھ نہیں کرسکے ، اگر ہم انہی گھسی پٹی شکلوں کو ووٹ دیں گے تو ہماری حالت کبھی تبدیل نہیں ہوگی ،میں نوازشریف اور آصف زرداری کی دونوں وکٹیں اپنی ایک ہی بال پر لوں گا، ماڈل ٹاؤں میں جن پر گولیاں چلائی گئیں انہیں پر مقدمات درج ہوئے ، پنجاب کے سب سے بڑے غنڈے رانا ثناء اﷲ کو بے گناہ قرار دیدیا گیا ، آصف زرداری سینما کی ٹکٹیں بلیک کیا کرتا تھا اور اب 200 ارب روپے کا مالک بن چکا ہے ، نواز شریف کا بیٹا لندن میں 700 کروڑ کے گھر میں رہائش پذیر ہے ، ، گانچھے کی عوام بہت مہذب ہے ، یہاں پر گھروں کو تالے نہیں لگانے پڑے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو یہاں گانچھے میں جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت نے گانچھے کی عوام کیلئے کچھ بھی نہیں کیا ، انہوں نے اس علاقے میں نا تو کوئی یونیورسٹی بنوائی ، ہسپتال بنائے اور نہ ہی کوئی سڑک بنائی ، گانچھے کی عوام بہت پڑھی لکھی اور مذہب ہے ، یہاں امن وامان برقرار ہے اور گھروں میں تالے نہیں لگانے پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں شام ڈھلنے کے بعد گھروں سے باہر نہیں نکلا جاسکتا ۔

عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کے محل رائیونڈ کی سیکیورٹی پر 1500 اہلکار تعینات ہوتے ہیں جن پر 50 کروڑ روپے کا خرچ آتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا بیٹا لندن میں 700 کروڑ کے محل میں رہائش پذیر ہے ، یہ سارا پیسہ پاکستانی عوام کا لوٹا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤں میں تمام بڑے مگر مچھ آزاد ہوگئے اور جن پر گولیاں چلیں انہی پر مقدمات درج ہوئے ، پنجاب کے سب سے بڑے غنڈے رانا ثناء اﷲ کو کلین چٹ تھما دی گئی اور اب اسے دوبارہ صوبائی وزیر بنا دیا گیا ۔

عمران خان نے کہا کہ جو تین تین مرتبہ باریاں لینے کے باوجود بھی کچھ نہیں کرسکے وہ چوتھی بار کیا کر لیں گے ، پاکستانی عوام اب انہی پرانی گھسی پٹی شکلوں والوں کو ووٹ نہ دیں ورنہ ملک میں تبدیلی نہیں آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا خون چوسنے والے حکمران ہیں اور عوام کے پیسوں پر شاہانہ زندگی بسر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب میں نواز زرداری کی دونوں وکٹیں اپنی ایک ہی بال سے گراؤں گا اور آپ دیکھیں گے کہ اسی سال انتخابات ہوں گے اور میں آپ کو گو نواز گو کر کے دکھاؤں گا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات