حجرہ شاہ مقیم ، والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے خود کشی کر لی

جمعہ 29 مئی 2015 17:34

حجرہ شاہ مقیم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) حجرہ شاہ مقیم میں والد کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ لڑکی نے ہو کر خود کو آگ لگا کر خود کشی کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی گاؤں چک دو ڈی کے رہائشی منیر احمد نے گزشتہ روز اپنی قریباً سولہ سالہ بیٹی نجمہ بی بی کو ڈانٹا جس سے دلبرداشتہ ہو کر نجمہ نے اپنے اوپر پٹرول ڈال کر آگ لگا لی،اس دوران اسکی والدہ نے بچانے کی کوشش کی مگر وہ بری طرح جھلس گئی اسے ہسپتال لے جا یا جا رہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئی، ورثاء نے پولیس کے سامنے کسی قسم کی کاروائی سے انکار کیا ہے۔