کراچی، گزشتہ بجٹ میں مختص کئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے ،شعیب صدیقی

جمعہ 29 مئی 2015 17:29

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سینئرممبربورڈآف ریونیوشعیب احمد صدیقی نے تمام ریونیو حکام کو ہدایت دیں ہیں کہ گزشتہ بجٹ میں مختص کئے گئے اہداف کو مکمل کرنے کی ہرممکن کوشش کی جائے اورٹیکس نادہندگان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریونیوہاؤس میں ریونیو افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی وصولیابی سے صوبے کے خزانے میں اضافے کی کوشش کریں تاکہ گزشتہ بجٹ میں مختص کیے گئے اہداف کو مکمل کیا جاسکے۔تاہم ریونیو افسران گزشتہ بجٹ 2014-15کے اہداف کو مکمل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں اور نادہندگان کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔انہو ں نے مزید کہا کہ ٹیکس دینا ہر شہری کی ذمہ داری ہے اس قومی فریضے سے ملک کے خزانے میں رقم جمع ہوتی ہے جو آئیندہ آنے والے بجٹ میں اس ہی شہری کی سہولیات کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :