سندھ میں غریبوں کیلئے سستی بستیاں بناکرمفت گھردینے کافیصلہ

لیزنہ ہونے والی کچی آبادیوں کومسمارکردیاجائے گاوزیرکچی آبادی سندھ

جمعہ 29 مئی 2015 17:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) صوبائی وزیرکچی آبادی کی ہدایت پرسندھ بھرمیں کچی آبادیوں کومالکانہ حقوق دینے کیلئے کیمپ لگ گئے ،غریبوں کی چھت کی فوری فراہمی شہید ذوالفقارعلی بھٹواورمحترمہ شہید بے نظیربھٹوکاویژن اور ہمارا مشن ہے ،صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری نے سیکریڑی محمدنوازشیخ ،کچی آبادی، ڈی جی کاشف گلزارشیخ ،ڈاریکٹرفلیڈ کراچی امدادلاشاری اورسندھ بھرمیں کچی آبادی کے افسران کوہدایت جاری کرتے ہوئے کیمپوں کی نگرانی کی ہدایات دیں ،صوبائی وزیرکچی آبادی جاویدناگوری نے لیزنہ ہونے والی کچی آبادیوں کومسمارکردیاجائے گا دیتے ہوئے کہاکہ سندھ کے دورددرازعلاقوں میں جہاں کیمپ تاحال نہیں لگائے گئے ہیں ان کیمپوں کوفوری لگانے کابندوبست کیاجائے تاکہ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوسکیں ،صوبائی وزیرجاویدناگوری نے کہاکہ آئندہ بجٹ میں کچی آبادیوں کیلئے فنڈمختص کئے گئے ہیں،صوبائی وزیرکچی آبادی جاوید ناگوری نے کہاکہ لیزنہ ہونے والی کچی آبادیوں کومسمارکردیاجائے گااورحکومت ایسے گوٹھوں میں غیرقانونی رہاش اختیارکرنے والوں کیخلاف کاررائی کاحق رکھتی ہے ،انہوں نے کہاکہ سندھ کے غریبوں کیلئے سستی بستیاں قائم کرکے انہیں مفت گھرفراہم کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کچی آبادیوں کی فوری مالکانہ حقوق دینے پرسابق صدرآصف علی زرداری،محترمہ فریال ٹالپورکی کاوشوں کوسراہا

متعلقہ عنوان :