ایف بی آر نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا

جمعہ 29 مئی 2015 17:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ایف بی آر نے ایگزیکٹ اسکینڈل میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔ ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ایگزیکٹ اپنے میڈیا چینل کے ملازمین کو ماہانہ 36 کروڑ روپے کی تنخواہیں دے رہا ہے تاہم اربوں روپے کی جائیداد پر ایک پیسہ ٹیکس نہیں دیا جا رہا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ نے نے اپنی 43 کروڑ آمدن کا ٹیکس اب تک ادا نہیں دیا، ایف بی آر قوانین کے مطابق اسے بیرون ملک بھجوانے والے سافٹ وئیرز پر ٹیکس کی چھوٹ ہے۔

ایگزیکٹ اپنے میڈیا چینل کے ملازمین کو ماہانہ 36کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں تو دے رہا ہے تاہم کراچی اور دیگر شہروں میں خریدی گئی پراپرٹی پر ٹیکس ادا نہیں کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ ایف بی آرحکام ایگزیکٹ کراچی اور اسلام آباد کی جائیدادوں کی تفصیل جمع کررہے ہیں ایف بی آر تحقیقات مکمل ہونے پر تمام جائیدادوں کو سیل کر سکتی ہے۔