ڈی او سی چوہدری محمد رفیق کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں اجلاس

یونین کونسل مانیٹرز کی کارکردگی غیر تسلی بخش ‘مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنایا جائے ‘پتوکی نرسریوں کا سروے کیا جائے ‘چوہدری محمد رفیق

جمعہ 29 مئی 2015 17:16

قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) ڈی سی او قصور کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ آفیسر کوارڈینیشن چوہدری محمد رفیق کے زیر صدارت ڈینگی تدارک اور اسکی روک تھام کے سلسلہ میں تمام ڈیپارٹمنٹس کی ہفتہ وار کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی او کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں تمام ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ڈی او سی نے ہدایت کی کہ ایکسئین ایری گیشن ، ایکسئین پبلک ہیلتھ اور اسسٹنٹ ایگری کلچر انجینئر کوڈینگی سیمینار اور واک نہ کرنے پر وضاحتی لیٹر جاری کئے جائیں ۔

بریفنگ میں پانی کے جوہڑوں ، ٹائر شاپس ، میرج ہالز ، کباڑ خانوں ، پارکس اور دیگر مقامات کی سروے رپورٹ تصاویری ثبوت کیساتھ دکھائی گئی ۔رپورٹ میں واضح مچھر کی پیدائش اور افزائش کے مقامات موجود ہونے پر ڈی او سی نے ٹی ایم اوز کو ہدایت کی کہ وہ اگلی میٹنگ میں ان تمام ہاٹ سپاٹ کی رپورٹ پیش کریں کہ یہاں کیا ایکشن لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

علی میرج ہال کھڈیاں سے لاروا کے سیمپل ملنے پرٹی ایم او قصور کو اس میرج ہال کیخلاف فوراً سخت کاروائی کرنے کی ہدایت کی اور کھڈیاں میں متعدد کباڑ خانوں کے مالکان کی طرف سے ڈینگی سروے کرنے کی اجازت نہ دینے پر انکے خلاف ایکشن لیا جائے اور بذریعہ پولیس ان کباڑ خاں کا سرویلنس کروایا جائے ۔

ڈی او سی نے تمام محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے حوالے سے کی گئی سرگرمیوں کی ہارڈ کاپیاں محکمہ صحت کو مہیا کریں ورنہ ان کی رپورٹ صفر تصور کی جائیگی اور انہوں نے ای ڈی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ بغیر ہارڈ کاپی کے کوئی بھی رپورٹ بریفنگ میں شامل نہ کی جائے ۔ اجلاس میں مانیٹرنگ کے حوالے سے تفصیل بتائی گئی جس میں یونین کونسل مانیٹرز کی کارکردگی کو زیر بحث لایا گیا جس پر ڈی او سی نے یونین کونسل مانیٹرز کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیا اور مانیٹرنگ سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔

ڈی او سی چوہدری محمد رفیق نے اینٹا مالوجسٹ قصور کو ہدایت کی کہ وہ پتوکی میں موجود تمام نرسریوں کا مکمل سروے کروائیں خاص کر وہ گملے جو انہوں نے پیچھے سٹاک میں رکھے ہوتے ہیں ۔ آخر میں انہوں نے تمام محکمہ جات کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے دفاتر کی صفائی کا خیال رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ دفاتر میں کہیں مچھر کی پیدائش کے مقامات نہ ہیں ۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ اگلی بریفنگ میں بتایا جائے کہ کون سے ایسے محکمہ جات یا سکول ہیں جنہوں نے ابھی تک اپنے مین دروازوں پر بینرز یا فلیکس بورڈ آویزاں نہیں کروائے۔

متعلقہ عنوان :