قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سے 8مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جمعہ 29 مئی 2015 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہور پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف سے 8مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز کھیلے گئے پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم لاہور کے اطراف میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا اور مشکوک سرگرمیوں میں ملوث 8افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔