Live Updates

سکردو: میں نے سیاست میں قدم رکھا تو سب نے مذاق اڑایا، ن لیگ اور پیپلز پارٹی نے شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے انکار کر دیا، اسی سال الیکشن ہوں گے اور گو نواز گو کر کے دکھاوں گا، جو لوگ تین تین باریاں لے کر کچھ نہیں کر سکے وہ اب کیا کریں گے، پنجاب میں عدم و انصاف کا کوئی نظام نہیں ہے، چئیر مین پی‌ٹی آئی عمران خان کا خپلو قلعہ اور گانچھے میں جلسوں سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 17:06

سکردو: میں نے سیاست میں قدم رکھا تو سب نے مذاق اڑایا، ن لیگ اور پیپلز ..

سکردو (اردو پوائنٹ تاازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : خلو قلعہ اور گانچھے میں انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان نے کہا کہ ہم انقلاب لت کر آئیں گے اور اتنے سال بعد بلدیاتی الیکشن ہونے جا رہے ہیں جو کہ کے پی کے میں آنےوالی تبدیلی کے ضامن ہیں ان کا کہنا تھا کہ بد قسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو حق نہیں دیا جاتا، عوام سستے اورکو فوری انصاف کی فراہمی تحریک انصاف کا منشور ہے،ہم جس منشور کے تحت حکومت میں آئے اس سے نہیں روکا جا سکتا، انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر اظہار افسوس کیا، فیصلے سے عوا م کو فوری انصاف کی فراہمی ختم ہو جائے گی، گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی انتخابی مہم زوروشور سے جاری ہے، عمران خان کا کہنا تھا کہ ملک میں بلدیاتی نظام لے کر آئیں گے اور یہاں بیٹھے آپ سب خود اپنے فیصلے کریں گے، انہوں نے خواہش کا اظہار کیا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ خواتین بھی الیکشن میں حصہ لیں، عورتوں کی سیاست میں شرکت بہت ضروری ہے، بلدیاتی انتخابات سے ہی مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنتی ہیں جو کہ عوام کے مسائل کا حل ڈھونڈتی ہیں کیونکہ اختیارات نچلی سطح پر منتقل کر دئے جاتے ہیں، عمران خان نے بتایا کہ سیاست میں آنے پر لوگوں نے میرا مذاق ارایا،ن لیگ اور پی پی پی نے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا، آصف زرداری سینما کے باہر بلیک میں ٹکٹیں فروخت کرتا تھا، اور اب کہا جاتا ہے کہ زرداری کے پاس دو سو ارب روپے ہیں، نواز شریف کا بیٹا ملک سے باہر سات کروڑ روپے کے گھر میں رہتا ہے،کپتان نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتاہے جو بڑے فیصلے کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ اسی سال الیکشن ہو گا، میں آپ سب کو گو نواز گو کر کے دکھاؤں گا، عمران خان نے بتایا کہ پنجاب میں عدل و انصاف کا کوئی نظام نہیں ہے، نواز شریف 3بار وزیر اعظم بن کر عوام کے لیے کچھ نہیں کر پایا، جو تین تین بار باریاں لے کر کچھ نہ کر سکے وہ اب کیا کریں گے؟؟ کپتان کا کہنا تھا کہ رائے ونڈ کے محل کی سکیورٹی پر پچاس کروڑ روپے خرچ کیے جاتے ہیں اور پولیس کے پانچ سو اہلکار سکیورٹی پر تعینات ہیں، انہوں نے کہا کہ ماڈ ل ٹاؤن میں جن پر گولیاں برسائی گئیں انہی پر مقدمہ بھی درج کیا گیا، پنجاب کا اہم مسئلہ لوڈ شیڈنگ ہے جس پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، پنجاب کے کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کے بعد اندھیرا اتنا ہو تا ہے کہ باہر نہیں نکلا جا سکتا، عمران خان نے کہا کہ حکومت نےپنجاب کے سب سے بڑے مجرم رانا ثناءاللہ کو ایک بار پھر سے وزیر قانون بنا دیا ہے، حکومت کی انہی باتوں کی وجہ سے عوام انصاف سے محروم ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگر الیکشن جیتے تو تمام علاقوں کو طبی اور تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں گی.

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات