موسیٰ خیل،کھجوری میں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 افراد زخمی

جمعہ 29 مئی 2015 16:55

موسیٰ خیل ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) کنگری کے علاقے کھجوری میں نامعلوم افراد کی مسافر بس پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق 4 افراد زخمی ہوگئے ۔ جمعہ کو لیویز ذرائع کے مطابق لورالائی سے ڈیرہ غازی خان جانیوالی بس پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کنگری کے علاقے کھجوری سے گزر رہی تھی ۔

(جاری ہے)

بس پر نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ۔ اطلاع ملنے پر لیویز اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخمیوں میں بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے ۔ واقعہ کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔