پشاور ، محکمہ انسداد دہشتگردی کی کارروائی، ایک دہشتگرد گرفتار‘ اسلحہ اوردستی بم ، بارودی مواد برآمد

جمعہ 29 مئی 2015 16:55

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پشاور میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا ، دہشتگرد سے پستول ، دستی بم ، بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاعات پر پشاور میں سرچ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں ایک دہشتگرد گرفتار کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہے ۔ گرفتار دہشتگرد سے پستول ، 2 دستی بم ، 4 کلو بارود ، 3 ڈیٹو نیٹر سمیت پرائما کارڈز برآمد کرلئے ۔ گرفتار دہشتگرد کو مزید تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :