خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات ، سیکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل 7 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل

جمعہ 29 مئی 2015 16:52

پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران سیکیورٹی انتظامات کیلئے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل 7 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی کے مطابق خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے پولیس کے اعلیٰ افسران پر مشتمل 7 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں ، تشکیل کردہ ٹیمیں صوبے کے مختلف حلقوں میں سیکیورٹی انتظامات سنبھالیں گی ۔ آئی جی پی خیبرپختونخوا کے مطابق مذکورہ ٹیمیں پشاور ، کوہاٹ ، ہزارہ ، مالا کنڈ ، مردان ، ڈی آئی خان اور بنوں ریجن میں اپنی خدمات سرانجام دیں گی