میانمار میں روہنگیا اقلیت کو تحفظ فراہم کیا جائے ‘دلائی لامہ کا مطالبہ

جمعہ 29 مئی 2015 16:39

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) تبتیوں کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا ہے کہ میانمار میں روہنگیا اقلیت کو تحفظ فراہم کیا جائے ایک بیان میں دلائی لامہ نے کہا کہ انھوں نے میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کرنے کے لیے کہا ہے، انھوں نے بتایا کہ وہ 2 مرتبہ اس مسئلے پر سوچی سے بات کر چکے ہیں اس سے قبل آسٹریلوی اخبار کو ایک انٹرویو میں کہا کہ سوچی سے میں نے ملاقات میں روہنگیا کے مسلمانوں کے مسائل حل کرنے پر توجہ دلائی ہے، دلائی لامہ کے بقول سوچی نے ان سے کہا ہے کہ یہ مسئلہ بہت پیچیدہ ہے اور اسے اتنی آسانی سے حل نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :