آزاد کشمیر کے وزراء کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقیات سے ملاقات

جمعہ 29 مئی 2015 16:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر اوروزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید کی وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری احسن اقبال سے ملاقات، وفاقی وزیر کی آزاد حکومت کی تحریک پر لیپہ ٹنل کو وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام2015-16میں شامل کرنے کی یقین دہانی۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے دفاعی ،عوامی، معاشی لحاظ سے نہایت ہی اہمیت کے حامل منصوبہ لیپہ ٹنل جسکی فزیبلٹی سٹڈی وزارت مواصلات و تعمیرات عامہ آزاد جموں و کشمیر نے مرتب کر کے وفاق کو ارسال کر رکھی تھی کو وفاقی حکومت نے2014-15کے بجٹ میں شامل کیا تھا مگر موقع پر کام شروع نہ ہو سکا اور مالی سال2015-16کے وفاقی حکومت کے بجٹ میں شامل نہ تھا جس کی وجہ سے وادی لیپہ میں شدید بے چینی پائی جاتی تھی۔

(جاری ہے)

وادی لیپہ سے منتخب ممبر اسمبلی،وزیر مواصلات و تعمیرات چوہدری محمد رشید نے نہ صرف عسکری حکام کو اس معاملہ سے آگاہ کیا ۔وفاقی سیکرٹری پلاننگ کمیشن آف پاکستان سمیت جملہ متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام کو منصوبے کی افادیت بارے آگاہ کیا۔تفصیلی بریفنگ دی اور بعد ازاں وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر اور وزیر مواصلات و تعمیرات عامہ چوہدری محمد رشید نے گزشتہ روزوفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری احسن سے ملاقات کی۔

اس دوران وزراء کرام نے انہیں لیپہ ٹنل کی عوامی، دفاعی ،معاشی اعتبار سے اہمیت بارے تفصیلی بریفنگ دی۔جس پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات چوہدری احسن اقبال نے ملک اور ریاست بھر کے دیگر منصوبہ جات کی طرح لیپہ ٹنل کو بھی وفاقی حکومت کے سالانہ ترقیاتی پروگرام2015-16میں شامل کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے۔

متعلقہ عنوان :