لاہور ہائیکورٹ نےعلامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ میں میڈیا کوریج پر پابندی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 مئی 2015 16:28

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہور یائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی ۔لاہور پریس کلب کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سول ایوی ایشن کی جانب سے ایک نوٹیفیکیشن کے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی گئی ہے،،انہوں نے کہاکہ معلومات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے آئین کے آرٹیکل انیس اور پیمرا قوانین کے تحت عوام کو معلومات کی فراہمی سے روکنا ممکن نہیں ،،ائیرپورٹ پر بے ضابطگیوں کو اوجھل رکھنے کیلئےغیرقانونی طور پرمیڈیا پرپابندی عائد کی گئی جو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی اور میڈیا کو پابند کرنے کی حکومتی کوشش ہے۔

(جاری ہے)

جس پر عدالت نے وفاقی حکومت،سول ایوی ایشن اور ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پانچ جون کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :