لاہور ہائیکورٹ نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چئیرمین آصف ہاشمی کے جاری کئے گئے ریڈ وارنٹ واپس لینے کا حکم دے دیا،عدالت نے آصف ہاشمی کو ایک ماہ میں ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی ہدائت کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 29 مئی 2015 16:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظہر اقبال سدھو نے نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق سربراہ آصف ہاشمی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پرفیصلہ سنایا۔

(جاری ہے)

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ آئین کے تحت کسی بھی ملزم کودفاع کے حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا.عدالت نے ایف اائی اے کی جانب سے جاری کئے جانے والے ریڈ وارنٹ کو واپس لینے اور آصف ہاشمی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا بھی حکم دے دیا۔

عدالت نے آصف ہاشمی کو ایک ماہ میں ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔آصف ہاشمی کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ڈی ایچ اے لینڈ سکینڈل کیس میں ایف آئی اے نے انکے موکل کے بلاجواز ریڈ وارنٹ جاری کر رکھے ہیں. کیس کے دیگر ملزمان کی ضمانتیں منظور کی جا چکی ہیں جبکہ کیس کا مکمل چالان بھی ٹرائل کورٹ میں پیش کیا جا چکا ہے لہذا عدالت ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے اقدام کو کالعدم قرار دے.

متعلقہ عنوان :