پشاور،قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا میوزیم دورہ

جمعہ 29 مئی 2015 16:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے وفد نے کمیٹی کے چےئرمین ایم این اے سراج احمد خان اور ایم این اے ساجدہ ذوالفقار کی قیادت میں جمعہ کے روز پشاور میوزیم کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد کے ممبران نے پشاور میوزیم میں رکھے گئے نایاب نوادرات خصوصاً گندھارا تہذ یب بدھ مت تہذیب اور قرآنی آیات ، قدیم نسخوں اور 1857ء کی جنگ آزادی میں استعمال ہونے والے حربی آلات میں اپنی گہری دلچسپی ظاہر کی ڈائریکٹر میوزیم نے دورے پر آئے ہوئے مہمانوں کو بریفنگ دیتے ہوئے پشاور میوزیم کی تاریخی حیثیت و افادیت کے بارے میں اُنہیں آگاہ کیا۔

اس موقع پر وفد کے اراکین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا تاریخی لحاظ سے بہت اہمیت کا حامل خطہ ہے اورخصوصاً چارسدہ، تحت بھائی ، سوات ، مردان کے علاوہ صوب کی کئی مقامات پر آثار قدیمہ کے نایاب نوادرات بکثرت موجود ہیں جو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سیاحوں کیلئے بھی دلچسپی کا باعث ہیں۔