سندھ میں بنیادی مسائل کا شکار عوام نے صوبائی حکومت سے مایوس ہو کر وفاق کی طرف دیکھنا شروع کردیا

پانچ ماہ کے دوران 800سے زائد شکایات وزیراعظم کو ارسال کردی گئیں،رواں سال صرف 27شکایات کا ازالہ کیا جاسکا

جمعہ 29 مئی 2015 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سندھ میں بنیادی مسائل کا شکار عوام نے صوبائی حکومت سے مایوس ہو کر وفاق کی طرف دیکھنا شروع کردیا ہے ۔پانچ ماہ کے دوران 800سے زائد شکایات وزیراعظم کو ارسال کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت کی ناقص کارکردگی سے مایوس ہو کر عوام نے صوبے کے مختلف محکموں کے خلاف شکایات وزیر اعظم شکایات کو بھیجی ہیں ۔

(جاری ہے)

سندھ کے مختلف محکموں کے خلاف 833شکایات وزیراعظم شکایات سیل کو ارسال کی گئی ہیں ۔وزیراعظم شکایات سیل کو سب سے زیادہ محکمہ پولیس ،تعلیم ،صحت اور ریونیو کے خلاف شکایات موصول ہوئی ہیں ۔اس ضمن میں وزیر اعظم شکایا ت سیل کی جانب سے متعد د بار یاددہانی کے خطوط بھی صوبائی حکومت کو ارسال کیے گئے تاہم رواں سال صرف 27شکایات کا ازالہ کیا جاسکا ہے ۔جبکہ مختلف محکموں نے 250سے زائد شکایات کا جواب بھی نہیں دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :