نیوکراچی: ڈائنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جمعہ 29 مئی 2015 16:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے نیوکراچی میں ڈائنگ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ۔ خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی گبول ٹاوٴن میں ڈائنگ فیکٹری میں اچانک سے آگ لگ گئی، جس سے فیکٹری کی عمارت میں دھواں بھرگیا ۔

(جاری ہے)

اطلاع ملنے پر 6 فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور ایک واٹر باوئز کے عملے نے کچھ دیر کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔ آگ لگنے کے بعد فیکٹری میں کام کرنے والے افراد کو دیواریں توڑ کر باہر نکالا گیا ۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فیکٹری میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہے،تاہم واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔