سیکولرزم کے ایجنٹس اور اسلام کے نا م نہادٹھیکداران تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے،میاں جمشیدالدین

جمعہ 29 مئی 2015 16:18

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و نارکاٹیکس کنٹرول خیبرپختونخوا اور ضلعی صدر پی ٹی آئی نوشہرہ میاں جمشیدالدین کاکا خیل نے کہا ہے کہ اب سیاسی ماحول بدل چکا ہے۔ سیکولرزم کے ایجنٹس اور اسلام کے نا م نہاد ٹھیکدران تبدیلی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے جبکہ ماضی میں اے این پی پختونوں کی وحدت کی علامت تھی لیکن اب اے این پی بابا ئے امن خان عبدالغفار خان کی سیاسی فکر اور ولی خان کی سیاسی جدوجہد کو تختہ دار پر پہنچانے والے سید معصوم شاہ جیسے لوگوں کی پارٹی ہے۔

(جاری ہے)

ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے عوام میں تبدیلی کی جو تحریک پیدا کی ہے اس سے مورثی سیاسی پارٹیوں کا مستقبل تاریکی میں ڈوب گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی صورت میں پی ٹی آئی نے عوام کو جواختیاردیاہے وہ اقتدار پرست اور لوٹ مار کرنے والوں کے تابوتوں میں آخری کیل ثابت ہوگاکیونکہ بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلے سطح تک منتقل ہو جا ےئنگے اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہونگے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے قوم سے بلدیا تی انتحابات بروقت کرانے کا وعدہ پورا کیا اور اب بلدیاتی نظام سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہونگے اور پختونخوا ایک ماڈل صوبہ بن جائیگا۔