سندھ ہائی کورٹ ،دوران سماعت پولیس نے ایم کیو ایم کے 3کارکنوں کی گرفتاری ظاہر کردی

جمعہ 29 مئی 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت کی ہے ۔ سماعت کے دوران پولیس نے ایم کیو ایم کے 3 کارکنان کی گرفتاری ظاہر کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

ملزمان میں فیضان ، رضوان اور عرفان شامل ہیں جبکہ بقیہ 10 کارکنان کی بازیابی سے متعلق آئی جی سندھ کو 18 جون تک کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ۔ ان درخواستوں کی سماعت سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی ۔ درخواست کی آئندہ سماعت 18 جون کو ہو گی ۔