بدین، ذوالفقار مرزا کی 2 جون تک قبل از گرفتاری ضمانت منظور

جمعہ 29 مئی 2015 16:17

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بدین کی مقامی عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزاکی 2جون تک ضمانت قبل از گرفتار ی منظور کرلی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ڈاکٹر ذوالفقار مرزا رینجرز کی سیکیورٹی میں کراچی سے بدین کی عدالت پہنچے جہاں عدالت نے اسلحہ کی ناجائز نمائش کے مقدمے میں 2 جون تک سابق صوبائی وزیر کی قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے۔واضح رہے ذوالفقار مرزا کے ہمراہ ان کی اہلیہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمید ہ مرزا بھی تھی جبکہ ذوالفقار مرزا کو کراچی سے ٹھٹھہ اور پھر ٹھٹھہ سے بدین تک رینجرز کی سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

متعلقہ عنوان :