میرے گھر پر کسی قسم کا چھاپا نہیں مارا گیا، شرجیل انعام میمن

جمعہ 29 مئی 2015 16:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر کسی قسم کا چھاپا نہیں مارا گیا، بے بنیاد اور بیہودہ الزامات لگانے پر قانونی چارہ جوئی کروں گا۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے کہا کہ میڈیا ذمے داری کا مظاہرہ کرے ، ذاتی خواہشات اور سنی سنائی باتوں پر خبریں نہ دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو کردار کشی کا حق نہیں ہے۔اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے اور وہاں سے دو ارب روپے برآمد ہوئے۔