دمام مسجد دھماکہ، وزیر اعلی پنجاب ، صدر مملکت اور وزیراعظم نواز شریف کا اظہار مذمت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 16:10

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : سعودی عرب کے شہر دمام میں واقعہ مسجد میں بم دھماکے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف، صدر مملکت ممنون حسین اور وزیر اعظم نواز شریف نے اظہار مذمت کیا ہے، دمام مسجد دھماکے میں ہوئے جانی نقصان پر بھی اظہار تعزیت کیا . جبکہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں کے لیے صحت یابی کی دعا بھی کی.