آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے ‘ رانا بابر حسین

جمعہ 29 مئی 2015 16:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاملے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے ، پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، 28 مئی کو ایٹمی قوت بننے کے حوالے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے اقتصادی مستقبل کے حوالے سے بھی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ عمران خان پاکستان اور چین کے درمیان ہونے والے معاہدوں کی مخالفت میں اتنے آگے نہ نکل جائیں عوام ان کے خلاف سڑکوں پرنکل آئیں ۔

انہوں نے کہاکہ عوام کی خدمت پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا مشن ہے ،آئندہ تین برسوں میں عوامی خدمت کے مشن کو تحریک کی صورت میں آگے بڑھائیں گے جبکہ تحریک انصاف خیبرپختون خواہ میں عوام کے حقوق پاؤں تلے کچل رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قدم پنجاب کے محروم معیشت طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھ رہا ہے۔غریب اور بے سہارا افراد کو ترقی کے دھارے میں لانے کے لئے اربوں روپے کے وسائل صرف کئے جا رہے ہیں۔