پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات پرسوں شروع ہوں گی

جمعہ 29 مئی 2015 16:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات (اتوار )سے شروع ہوں گی جس کے باعث کل ( ہفتہ ) کو لاسٹ ورکنگ ڈے ہو گا ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات 14اگست تک جاری رہیں گی جبکہ 15اگست سے دوبارہ تعلیمی و تدریسی سرگرمیوں کاآغاز ہو جائیگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالت کے احکامات کی روشنی میں سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کو موسم گرما کی تعطیلات کے باعث 3ماہ کی اکٹھی فیس وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اگر کسی تعلیمی ادارے یا ایجوکیشنل گروپ کی جانب سے خلاف ورزی کی گئی ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :