اسلام آباد،شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کرنیوالی ملزمہ ہری پور سے گرفتار

جمعہ 29 مئی 2015 15:57

اسلام آباد،شادی سے انکار پر نوجوان کو قتل کرنیوالی ملزمہ ہری پور سے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) شادی سے انکار پر اسلام آباد میں نوجوان کو قتل کر کے فرار ہونے والی ملزمہ کو ہری پور کے علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ نے بلال صفدر نامی نوجوان کو اسلام آباد کے علاقے جی نائین میں گزشتہ روز قتل کیا تھا۔ ملزمہ مقتول سے شادی کرنا چاہتی تھی ، انکار پر نوجوان کی گردن میں گولی مار دی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا۔ واقعے کے فوری بعد ملزمہ موقع سے فرار ہوگئی جسے ہری پور کے نواحی علاقے سے گرفتار کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :