عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ترجیح ہے‘ تحریک انصاف جیت کر سب سے پہلے سکول کھولے گی پھر صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے گی‘ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو حق نہیں دیا جاتا‘ ہم چاہتے ہیں خواتین سیاست میں شرکت کریں‘ ووٹ ڈالنا خواتین کا بنیادی حق ہے، خواتین مسائل کو بہتر طور پر سمجھتی ہیں‘ خواتین کا سیاست میں حصہ لینا اچھی بات ہے‘ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے گلگت کی بیٹی پر ہمیں فخر ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کا جلسہ سے خطاب
جمعہ 29 مئی 2015 15:56
گانچھے (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی ترجیح ہے‘ تحریک انصاف جیت کر سب سے پہلے سکول کھولے گی پھر صحت کے شعبے پر بھرپور توجہ دی جائے گی‘ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں خواتین کو حق نہیں دیا جاتا‘ ہم چاہتے ہیں خواتین سیاست میں شرکت کریں‘ ووٹ ڈالنا خواتین کا بنیادی حق ہے جبکہ اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ خواتین مسائل کو بہتر طور پر سمجھتی ہیں‘ خواتین کا سیاست میں حصہ لینا اچھی بات ہے‘ ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والے گلگت کی بیٹی پر ہمیں فخر ہے۔
وہ جمعہ کو گلگت بلتستان کے علاقے گھانچے میں تحریک انصاف کے انتخابی مہم کے جلسے سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے ہاں خواتین کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ووٹ ڈالنا خواتین کا بنیادی حق ہے ووٹ میں بہت طاقت ہے ووٹ ڈالنے سے تقدیر بدلی جاسکتی ہے۔(جاری ہے)
اسلام آباد میں بیٹھ کر کوئی آپ کے فیصلے نہیں کرسکتا اپنے فیصلے آپ کو خود کرنا ہونگے۔
تحریک انصاف جیتنے کے بعد سب سے پہلے سکول کھولے گی پھر صحت کے شعبے پر بھی بھرپور توجہ دے گی۔ عمران خان نے کہا کہ خواتین کو سیاست میں شرکت کرتے دیکھنا چاہتا ہوں خواتین الیکشن میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ پاکستان کی خواتین کسی سے کم نہیں‘ پاکستانی خواتین ہر شعبے میں ترقی کررہی ہیں خواتین کو مسائل کا بہتر علم ہوتا ہے۔ خواتین کا سیاست میں حصہ لینا اچھی بات ہے۔ ریحام خان نے کہا کہ گلگت کی بیٹی نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کیا ہمیں گلگت کی بیٹی ثمینہ بیگ پر فخر ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
دنیا بھر میں خود پسند حکمرانوں والی ریاستوں کی تعداد جمہوریتوں سے زیادہ
-
جرمنی انسانی حقوق کی صورتحال میں بہتری لائے، یورپی کونسل
-
پنجاب حکومت کا طلباء کو الیکٹرک بائیک کے ساتھ پٹرول بائیک بھی دینے کا فیصلہ
-
محمد نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے کیس میں نیب نے تفتیش کی روشنی میں رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی
-
چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی روکنے کے معاملے پر متعلقہ تحریری حکم نامہ جاری
-
لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے 2 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی بری
-
بجلی 5روپے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان
-
نواز شریف کی سعودی عرب اور پھر لندن روانگی کا امکان
-
شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان کیخلاف ایل این جی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی 23 اپریل تک ملتوی
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں کویت کے سفیر کی ملاقات
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جیولن تھرو اتھلیٹ ارشد ندیم کی ملاقات، وزیراعظم کی طرف سے ارشدندیم کیلئے 25 لاکھ روپے انعام کا اعلان
-
سپریم کورٹ نے جعلی ڈگر پر نااہلی کیخلاف نظرثانی درخواست پر سابق ایم پی اے ثمینہ خاور حیات کی نااہلی ختم کر دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.