لاہور : گورنر ہاوس میں رانا ثناااللہ نے ایک بار پھر وزیر قانون کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 15:53

لاہور : گورنر ہاوس میں رانا ثناااللہ نے ایک بار پھر وزیر قانون کی حیثیت ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پنجاب کابینہ میں توسیع کردی ہے جس کی سمری منظوری کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو ارسال کردی گئی تھی۔ تاہم نئی کابینہ میں شرکت کے لیے رانا ثناءاللہ نے ایک بار پھر سے وزارت قانون کا قلمدان سنبھال لیا ہے جب کہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ میں توسیع کے دوسرے مرحلے میں زعیم قادری کو بھی اہم وزارت ملنے کا امکان ہے۔واضح رہے گزشتہ سال سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سابق وزیرقانون رانا ثناءاللہ کو وزیراعلیٰ پنجاب نے وزارت سے برطرف کیا تھا تاہم ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد انہیں دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب کا انعقاد گورنر ہاؤس پنجاب میں کیا گیا، جہاں گورنر پنجاب رفیق رجوانہ نے رانا ثنا ءاللہ اور عائشہ پاشا سے حلف لیا.

متعلقہ عنوان :