اسلام آباد : کے پی کے بلدیاتی انتخابات؛ الیکشن کمیشن نے ہدایات جاری کر دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 15:16

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن نے ہدایات کی ہیں کہ کہیں بھی خواتین کو ووٹ ڈالنے سے روکا گیا تو فورً الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا جائے جبکہ عوام کو ووٹ ڈالنے سے روکنے والوں کو کیمروں میں محفوظ کر کے ثبوت الیکشن کمیشن کو فراہم کیے جائیں، یاد رہے کہ آئندہ کل کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ، الیکش کمیشن نے ہدایات کی ہیں کہ ووٹ ڈالنے کے لیے آنے والے بزرگوں، معذور افراد اور حاملہ خواتین کو ترجیحی بنیادوں پر سہولیات فراہم کی جائیں جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے انتخابی کیمپ پولنگ اسٹیشن سے 400 میٹر کی دوری پر لگائیں گی، جبکہ 11 ہزار سے زائد پریزائیڈنگ افسران کو مجسٹریٹ اول کے اختیارات دئے جائیں گے ، تاہم کل ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں.