تعمیر مائیکرو فنانس بینک اور ٹیلی نارکی ادائیگیوں میں سہولت کیلئے نئی سروسز کا آغاز

جمعہ 29 مئی 2015 14:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)تعمیر مائیکرو فنانس بینک اور ٹیلی نار پاکستان نے مختلف اقسام کی ادائیگیوں میں سہولت کیلئے نئی سروسز شروع کی ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار سے جاری بیان کے مطابق ” ایزی پے “ سروسز سے آن لائن پے منٹس کی مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت صارفین اپنے ایزی پیسہ موبائل اکا?ئنٹ کے ذریعے ملک بھر کے65 ہزار سے زائد ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے رقوم کی ترسیل کرسکیں گے جبکہ وہ بحفاظت طریقے سے اپنے کریڈٹ اور ڈیبیٹ کارڈز بھی استعمال کرسکیں گے۔ اضافی سہولیات سے استفادہ کیلئے صارفین کو کوئی اضافی اخراجات بھی ادا نہیں کرنے پڑیں گے۔