برانچ لیس بینکنگ ،” ایزی پیسہ “کا ملک کا تیسرا بڑا بینک ہونے کا دعوی

جمعہ 29 مئی 2015 14:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)برانچ لیس بینکنگ کی سہولیات فراہم کرنے والے ” ایزی پیسہ “ نے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد کے حوالے سے ملک کا تیسرا بڑا بینک ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ٹیلی نار کے ایزی پیسہ سٹرٹیجی کے سربراہ عمر معین ملک نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد کے حوالے سے حبیب بینک لمیٹڈ اور نیشنل بینک لمیٹڈ بڑے بینک ہیں جبکہ ایزی پیسہ کا نمبر تیسرا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت ایزی پیسہ کے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد 60لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ کمپنی ملک بھر کے 800سے زائد بڑے شہروں میں ایزی پیسہ شاپس کے ذریعے روزانہ 0.7ملین روپے کی رقوم کا لین دین کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال جی ڈی پی کے دو فیصد کے مساوی رقوم کی ترسیل کی گئی تھی جس کو رواں سال کے دوران دوگنا کیا جائے گا۔