روسی کمپنی ” روز نیفٹ “ اور وینز ویلاکا تیل و گیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق

جمعہ 29 مئی 2015 14:53

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) روس کی توانائی کمپنی ” روز نیفٹ “ اور جنویب افریقی ملک وینز ویلا نے تیل و گیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وینز ویلا کے صدر نکولس ماڈورو نے روز نیفٹ کے چیف ایگزیکٹو ایگور سیچن سے ملاقات کی جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں نکولس ماڈورو نے کہا کہ روز نیفٹ اور پی ڈی وی ایس اے نےئیل وئیس کے شعبے میں 14ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری پر اتفاق کیا ہے۔

نکولس ماڈورو کا کہنا تھا کہ بھاری سرمایہ کاری سے ملک میں خام تیل کی پیداوار دو گنا اضافہ ہوگا۔ یاد رہے کہ وینز ویلا کی توانائی کی کمپنی پی ڈی وی ایس اے نے 2019ء تک خام تیل کی پیداوار میں دو گنا اضافے کا ہدف مقرر کیا جس سے تیل کی پیداوار 6ملین بیرل یومیہ ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :