بنگلہ دیش ، بھارت اور نائیجر میں ہر چار میں سے تین لڑکیوں کی شادی کم عمری میں کر دی جاتی ہے،رپورٹ

جمعہ 29 مئی 2015 14:48

بنگلہ دیش ، بھارت اور نائیجر میں ہر چار میں سے تین لڑکیوں کی شادی کم ..

رباط ۔29مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) بنگلہ دیش ، بھارت اور نائیجر 18سال سے کم عمر میں کی جانے والی غیر قانونی شادیوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک ہیں۔ ان ممالک میں ہر چار میں سے تین لڑکیوں کی شادی کم عمری میں کر دی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق 18سال سے کم عمر بچوں کی شادی کے خلاف قوانین موجود ہیں لیکن اس کے باوجود ترقی پذیر ممالک میں ہر تین میں سے ایک 18سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کر دی جاتی ہے جبکہ ہر نو میں سے ایک کی شادی 15سال سے کم عمر میں کر دی جاتی ہے ۔

یہ بات مراکش میں اس مسئلہ پر منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ میں بتائی گئی کم عمر شادیوں کے مسئلہ پر قابو پانے کیلئے ماہرین نے کہا ہے کہ متاثرہ ممالک میں حکومتوں کو لڑکیوں کی تعلیم کو جاری رکھنے اور بچوں کو استحصال و تشدد سے محفوظ رکھنے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :