روس کا سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں پاکستان روس بزنس کونسل کا صوبائی دفتر کھولنے میں دلچسپی کااظہار

جمعہ 29 مئی 2015 14:47

سمبڑیال (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) روس نے سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں پاکستان روس بزنس کونسل پنجاب کا صوبائی دفتر کھولنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ پاکستان میں روس کے سفارتخانہ میں ٹریڈ آفسیر مسٹریوری ایم کولزوف نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے برآمدکنندگان کی سہولت کے لئے روس سیالکوٹ چیمبر آف کامرس میں پاکستان روس بزنس کونسل پنجاب کا صوبائی دفتر کھولنے کے لئے تیار ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے روس اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ سیالکوٹ ایوان صنعت و تجارت میں برآمدکنندگان سے دوران گفتگو انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ مظبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے سیالکوٹ چیمبر کے قائم مقام صدر میر عالمگیر مائر سے باہمی دلچسپی کے دو طرفہ امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ سابق صدر شیخ عبدالمجید، میاں محسن گل ، رانا ندیم اختراور وقاص اکرم اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :