پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خاتمہ کا عالمی دن31مئی منایا جائے گا

جمعہ 29 مئی 2015 14:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں تمباکو نوشی کے خاتمہ کا عالمی دن31مئی بروز اتوار کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ دن ہر سال عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تمباکو نوشی کے مضمرات کو اجاگر کرنا،ماحول پر اس کے منفی اثرات اور فضول خرچی پر قابو پانا ہے اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں صحت عامہ کی مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقریبات، سیمینارز اور مباحثوں کاا انعقاد کیا جائے گا اورواک نکالی جائیں گی ۔جن میں طبی ماہرین تمباکو نوشی کے مضمرات اور اسکے نقصانات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر اور ٹیلی کاسٹ کئے جائیں گے جبکہ اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے۔

متعلقہ عنوان :