جموں و کشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،بھارت کی گیڈر بھبکی

جمعہ 29 مئی 2015 14:42

جموں و کشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے خبردارکیا ہے کہ جموں و کشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن بھارتی سرزمین پر پاکستان نواز نعرے اور پرچم نہیں ،ایسا کرنے والوں کی جگہ جیل میں ہے ،حیران ہوں پاکستان ہم سے خوش کیوں نہیں ہے؟۔

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ جتنا زیادہ ہم دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کرتے ہیں پاکستان جنگ بندی کو نظرانداز کرکے اتنا زیادہ اس میں خلل ڈالتا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ جموں وکشمیر میں پاکستان نواز سرگرمیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ۔راجناتھ سنگھ نے کہاکہ ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن بھارتی سرزمین پر پاکستان نواز نعروں اور جھنڈوں کو نہیں برداشت کریں گے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے خبردار کیا کہ ایسا کرنے والوں کی جگہ جیل میں ہے ۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہا کہ مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ پاکستان ہم سے خوش کیوں نہیں ہے ؟۔راجناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہاکہ انھوں نے مسلح افواج پر واضح کردیا ہے کہ پہلی گولی بھارت کی طرف سے نہیں چلنی چاہیے لیکن جنگ بندی کی خلاف ورزی کی صورت میں بھرپور جوابی کاروائی کرنے میں کوئی رعایت نہ بھرتی جائے ۔

متعلقہ عنوان :