کراچی : وزیر بلدیات و اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے میڈیا کو کھری کھری سنا دیں۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 29 مئی 2015 14:36

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 29 مئی 2015 ء) : وزیراطلاعات و بلدیات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ میرے گھر پر کسی قسم کا چھاپا نہیں مارا گیا، بےبنیاد اور بیہودہ الزامات لگانے پر قانونی کاروائی کروں گا۔

(جاری ہے)

شرجیل میمن نے میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میڈیا ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ، اور کسی کی بھی ذاتی خواہشات اور سنی سنائی باتوں پر خبریں نہ دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو کسی انسان کی کردار کشی کا حق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ سندھ کے وزیر اطلاعات و بلدیات شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے جہاں سے دو ارب روپے بر آمد ہوئے ہیں، جس کے رد عمل میں شرجیل میمن نے سب کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی ہدایات کر دیں.

متعلقہ عنوان :