لاہور میں کنڈیکٹر اپنے ہی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ،ڈرائیور گرفتار

جمعہ 29 مئی 2015 14:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) لاہور میں داتا دربار کے سامنے کنڈیکٹر اپنے ہی کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ڈرائیور کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

داتا دربار کے پاس کنٹینر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث 19سالہ عدنان اپنے ہی کنٹینر تلے آ کر زندگی کی بازی ہار گیا۔ عدنان وہاڑی کا رہائشی تھا اور کنٹینر پر بطور کنڈیکٹر کام کرتا تھا۔ عدنان اس وقت کنٹینر تلے آ کر کچلا گیا جب وہ ٹریفک میں پھنسے کنٹینر کو نکالنے کے لیے سڑک پر موجود تھا۔ تھانہ داتا دربار نے ڈرائیور طالب حسین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :