منڈی بہاؤالدین ‘ دھوری میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے 33 افراد پر مشتمل خاندان کو بے گھر کردیا

جمعہ 29 مئی 2015 14:34

منڈی بہاؤ الدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء)منڈی بہاؤالدین کے علاقہ موضع دھوری میں شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ نے 33 افراد پر مشتمل خاندان کو بے گھر کردیا۔متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے امداد کی اپیل کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق متاثرہ خاندان کے سربراہ گل زادہ خان نے بتایا کہ بجلی کے میٹر میں شارٹ سرکٹ ہونے کیوجہ سے آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیاجس سے گھر میں موجود تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا ہے۔گھر جلنے کے بعد 33افراد پر مشتمل خاندان کھلے آسمان تلے شامیانہ لگا کررہنے پر مجبور ہوگیا متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل کی کہ وہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی مدد کریں۔