پاکستان نے امریکہ سے ایگزیکٹ کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیل مانگ لی

جمعہ 29 مئی 2015 14:30

پاکستان نے امریکہ سے ایگزیکٹ کے بینک اکاوٴنٹس کی تفصیل مانگ لی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) پاکستان نے ایگزیکٹ اسکینڈل کی چھان بین سے متعلق انٹرپول سے رابطہ کرلیا، ایگزیکٹ کے بینک اکاوٴنٹس اور تین معاون کمپنیوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان نے انٹرپول امریکااورابوظہبی سیرابطہ کیا ہے اور ایگزیکٹ اسکینڈل سے متعلق تحقیقات میں مدد کیلئے درخواست کی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان نیایگزیکٹ سے منسلک تین کمپنیوں کی تفصیلات طلب کی ہیں ان میں سے دو کمپنیاں امریکہ اور ایک کمپنی ابوظہبی میں کام کرتی ہے پاکستان نے درخواست کی کہ تین کمپنیوں ایمز،لارلز ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور آوٴٹ ریچ گلوبل کمپنیوں کا مکمل ریکارڈ فراہم کرنے میں مدد کی جائے اور اگر امریکا یا ابوظہبی مین ایگزیکٹ یا اس سے متعلقہ کمپنیوں کے بینک اکاوٴنٹس کا پتا چلا کر تفصیلات فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :