سندھ ہائیکورٹ ‘ ایم کیو ایم کے مبینہ بھارتی ایجنسی “را” سے تربیت یافتہ کارکن طاہر ریحان کی بازیابی پر ایس ایس پی ملیر سے جواب طلب

جمعہ 29 مئی 2015 14:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایم کیو ایم کے مبینہ بھارتی ایجنسی “را” سے تربیت یافتہ کارکن طاہر ریحان کی بازیابی پر ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار سے جواب طلب کرلیا۔جمعہ کو سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے طاہرریحان عرف لمبا کی اہلیہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کے مبینہ ایجنٹ طاہر ریحان کی بازیابی سے متعلق ایس ایس ملیرراوٴ انوارکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 4 جون تک جواب طلب کرلیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 30 اپریل کو ایس ایس پی ملیر راوٴ انوار نے پریس کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا تھا کہ پولیس نے کارروائی کے دوران 2 اہم دہشت گردوں طاہر عرف لمبا اور جنید کو گرفتار کیا جن کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور دونوں ملزمان کے ایم سی کے ملازم ہیں جن کے قبضے سے باروی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے ‘ ملزمان نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی ایجنسی ”را“ سے تربیت حاصل کی ۔