صوبہ سندھ میں یونین کونسل کی حد بندیوں کا کام اخری مراحل میں دا خل

جمعہ 29 مئی 2015 14:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) صوبہ سندھ میں یونین کونسل کی حد بندیوں کا کام تقریباً اپنے اخری مراحل میں پہنچ چکا ہے۔ 1486 یونین کونسل پر مشتمل حد بندیوں کو حتمی شکل 30 مئی کو دی جائے گی۔ یونین کونسلز کی حد بندیا ں میٹرو یونین کارپوریشن‘ ڈسٹرکٹ کونسل‘ میونسپل کارپوریشن‘ ٹاؤن کمیٹی‘ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریسن کی کل آبادی کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دی گئی ہیں۔

صوبائی الیکشن کمشنر تنویز ذکی نے میڈیا کو بتایا کہ یکم جون سے دس جون کے درمیان میں یونین کونسلز کی لسٹیں آویزاں کر دی جائیگیجبکہ 11 سے 25 جون کے درمیان یونین کونسلز کے خلاف دائر کردہ اپیلوں کی سماعت کی جائیگی جس کے بعد 28 جون کو یونین کونسل کی ضمنی شکل دے کر آویزاں کر دی جائے گی۔

(جاری ہے)

مزید برآں الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں ایک میٹرو یونین ہے جس کو آگے 6 ڈسٹرکٹ پر تقسیم کیا گیا ہے جس میں 218 یونین کونسلز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یونین کونسل 4 وارڈ پر مشتمل ہو گی دوسری طرف الیکشن کمشن کے سینئر حکام کے مطابق حد بندیوں کے مکمل عمل صوبائی حکومت کے جاری کردہ کونسل کے بعد شروع کیا گیا جس میں یونین کونسل کی تقسیم کی تفصیلات بھی شامل تھی کیونکہ الیکشن کمیسن خود بخود اضافی یونین کونسل قائم کرنے کا مجاز نہیں تھا۔ ہمارا کام یونین کونسل میں وارڈ کا قیام اور ان کے درمیان اتفاق رائے قائم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :