خیبر پختونخواہ ، اہم شخصیات کی رہائشگاہوں پر تعینا ت گارڈز کو پولنگ اسٹیشنز پر تعنیا ت کر نے کافیصلہ

جمعہ 29 مئی 2015 14:14

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء ) پولیس حکام کا صوبے بھر میں اہم شخصیات کی رہائش گاہوں پر تعنیات سیکورٹی گارڈ کو ہٹا کر بلدیاتی انتخابات کے روز عوام کی سیکورٹی کے لئے تعنیات کرنے کا فیصلہ ۔

(جاری ہے)

لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر محکموں سے بھی ملازمین بلدیاتی انتخابا ت کے روز سیکورٹی کے فرائض انجام دیں گے میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس حکام نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران عوام کے تحفظ کے لئے صوبے بھرکی اہم شخصیات کی رہائشگاہوں پر تعنیات سیکورٹی گارڈ کو ہٹاکر انتخابات کے روز پو لنگ بوتھ پر فرائض دینے کا فیصلہ کیا ہے حکام کا کہنا ہے کہ انتخابات کے روز عوام کی سیکورٹی کے لئے ا لاکھ 10 ہزار پولیس نفری کی ضرورت ہے لیکن پولیس میں کم نفری ہونے کے باوجود بلدیاتی انتخابات کے روز ہم صرف 50 فیصد سیکورٹی اہلکار مہیا کر سکتے ہیں لہذا یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وی آئی پی شخصیات کی رہائشگاہوں پر تعنیات گارڈز کو ہٹاکر بلدیاتی انتخابات کے لئے ان کی خدما ت لی جائیں اسے کے ساتھ ساتھ لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت دیگر محکموں سے بھی ملازمین کی خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے ملازمین کو سپیشل شناختی کارڈز بھی جاری کر دےئے گئے واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں 10855 پولنگ اسٹیشن میں سے 2837 پولنگ اسٹیشن کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے پولیس ترجمان ریاض احمد کا کہنا ہے کہ انتہائی حسا س پولنگ اسٹیشن پر ایک افسر کی سر براہی میں 8 اہلکاروں کو جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر 6 اہلکاروں کو تعنیات کیا جائے گا سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پولنگ اسٹیشنز پر بم ڈسپوزل اسکواڈ، جبکہ سراغ رساں کتے پولنگ اسٹیشنز کی چیکنگ کریں گے دریں اثناء آئی جی خیبر پختونخواہ پولیس ناصر خان درانی پولیس کی چاک و چوبند ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں میں پولنگ اسٹیشنز پر کےئے جانے والے سکیورٹی انتظاما ت کا جائزہ لیں گے واضح رہے کہ خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابا ت کا مر حلہ آج ہفتہ سے شروع ہو رہا ہے ۔