قرضے واپس نہ کرنے کی صورت میں یونان کواضافی بین الاقوامی فنڈنگ ختم کر دی جائے گی،آئی ایم ایف

جمعہ 29 مئی 2015 13:19

واشنگٹن ۔ 29مئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 مئی۔2015ء) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ قرضے واپس نہ کرنے کی صورت میں یونان کے لیے آئی ایم ایف کی طرف سے اضافی بین الاقوامی فنڈنگ ختم کر دی جائے گی۔ یہ بات آئی ایم ایف کے ترجمان ولیم مورے نے واشنگٹن میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کا خیال تھا کہ یونان قرضوں کی ادائیگیوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انھوں نے کہا کہ کوئی بھی ملک جو اس ادارے کے ساتھ اپنا عہد نہیں نبھاتا اور واجب الادا رقوم وقت پر ادا نہیں کرتا تو اْس کی آئی ایم ایف کے فنڈز تک رسائی برقرار نہیں رہ سکتی۔ ادھر یونانی حکومت کے ایک ترجمان نے امید ظاہر کی کہ قرض دہندگان کے ساتھ آئندہ اتوار تک کوئی نہ کوئی ڈیل طے پا جائے گی۔